10 کلو سونے کی دبئی اسمگلنگ

پشاور: 10 کلو سونے کی دبئی اسمگلنگ ناکام،ملزمان گرفتار

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 10 کلو سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور سے دبئی جانے والی خاتون سمیت 2 مسافروں کے قبضے سے 10 کلو سونا برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:آلو کی پیٹیوں میں کھاد افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ترجمان ائیرپورٹس سکیورٹی فورس کے مطابق خاتون سمیت افغانی باشندوں کے سامان کی تلاشی لی گئی، خاتون مسافر سہیلہ الکوزے اور مسافر حواد خالدی سونا دو بیگوں میں لے جا رہے تھے، اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی کے دوران 9۔9 کلو گرام سونا اور زیورات ضبط کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان
مزید پڑھیں:  خِبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ضبط کیے گئے سونے کی مالیت لگ بھگ 10 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ تاہم ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد ضبط کئے گئے گولڈ سمیت مزید کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔