برطانوی شہری

لائن میں لگواور پیسے کمائو،برطانوی شہری نے منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا

لندن میں بیروزگاری سے پریشان شخص نے پیسے کمانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن کے رہائشی فریڈی بیکٹ مصروف اور امیر لوگوں سے پیسے لے کران کی جگہ لائن میں لگ کر مختلف شوز، فنکشنز اورایونٹس کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے کام سے خوش فریڈی بیکٹ کا کہنا تھا کہ لندن کا رہائشی ہونے کے ناطے لائن میں لگنے کی عادت تو تھی ہی بس اس عادت کو میں نے کمائی کا ذریعہ بھی بنا ڈالا۔فریڈی کے مطابق لندن میں گرمیوں کے موسم میں کام عروج پرہوتا ہے اوران کی آمدنی بھی اسی حساب سے بڑھ جاتی ہے۔ بعض مقبول ایونٹس کے لئے گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا ہے لیکن جب آمدنی اچھی ہوتو تھکن بھی اترجاتی ہے۔فریڈی بیکٹ اب اپنا اشتہار سوشل میڈیا پر بھی دینے لگے ہیں اور ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر حملہ، امریکہ کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان