دبئی خلائی ہیرے کی نمائش

دبئی میں خلائی ہیرے کی نمائش،قیمت 50 لاکھ برطانوی پائونڈ مقرر

مشہور برطانوی نیلام گھر سودبیز نے دبئی میں 555.55 قیراط کا ایک سیاہ ہیرا پیش کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ خلا سے زمین پر آیا ہے۔ یہ ہیرا جسامت میں خاصا بڑا ہے اور اس کے 55 پہلو ہیں جو اسے اور بھی زیادہ منفرد بناتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئی نہیں جانتا کہ یہ ہیرا کہاں سے آیا ہے لیکن ایک مفروضے کے مطابق یہ لاکھوں سال پہلے زمین سے ٹکرانے والے کسی شہابِ ثاقب کا حصہ رہا ہوگا جو کسی طرح سے محفوظ رہ گیا۔

سیاہ ہیروں کو کاربونیڈو بھی کہا جاتا ہے جو اب تک صرف برازیل اور وسطی افریقہ ہی سے ملے ہیں۔اینگما کو دبئی کے بعد لاس اینجلس میں بھی نمائش کیلیے رکھا جائے گا جبکہ اس کی آخری منزل لندن ہوگی جہاں اسے فروری میں نیلام کیا جائے گا۔ سودبیز دبئی میں ہیروں کی ماہر سوفی اسٹیونز کا کہنا تھا کہ پانچ کی تکرار اس ہیرے کیلیے بہت خاص ہے کیونکہ ایک طرف تو یہ 555.55 قیراط وزنی ہے تو دوسری جانب اس کے 55 پہلو بھی ہیں۔شاید اسی بنا پر سودبیز کو امید ہے کہ یہ کم از کم 50 لاکھ برطانوی پائونڈ (تقریبا 120 کروڑ پاکستانی روپے)میں نیلام ہوگا۔اس ہیرے کی نیلامی کے عوض سودبیز نے کرپٹو کرنسی بھی قبول کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

مزید دیکھیں :   پاراچنار ،غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام کیلئے ڈسپلے مراکز میں اویزاں