فائیو جی ٹیکنالوجی

فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ قرار

امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے نقصان دہ قرار دیدیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2 میل دور تک محدود رکھا جائے۔خط کے متن کے مطابق بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر