پریانتھا کمارا کی بیوہ کو فنڈز

پریانتھا کمارا کی بیوہ کو 1 لاکھ ڈالر کے فنڈز اور پہلی تنخواہ منتقل

پاکستان نے پیر کے روز سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کے فنڈز اور پہلی تنخواہ منتقل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی بیوہ کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر مالیت کے فنڈز اور 1,667 ڈالر کی پہلی تنخواہ منتقل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

یہ بھی پڑھیں: مقتول سری لنکن منیجر کا مکان سیل

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں: افسوس ! پریانتھا کی جان نہیں بچا سکا

وزیر اعظم عمران خان نے پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر منتقل کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ بھجوانے اور دس سال تک جہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال، پریانتھا کمارا کو سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں وحشیانہ طریقے سے مارا گیا۔