پاکستان اور روس کے تعلقات

پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت پر گامزن ہیں: وزیر خارجہ

وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت پر گامزن ہیں اور دونوں ممالک نے افغان مسئلے پر باہمی مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے منگل کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ماسکو فارمیٹ کا حصہ رہا ہے اور روس کے نمائندے نے اسلام آباد میں ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کے نمائندے برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے حال ہی میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں دنیا کی توجہ افغانستان کی صورتحال کی طرف مبذول ہوئی ہے، تاہم، مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ضرورت کے اس وقت میں افغانوں کو ترک نہیں کرے گا: وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیں: ہری پور: نوجوانان اس ملک کے سب سے بڑے وسائل ہیں: وزیر اعظم

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر افہام و تفہیم کو فروغ دے رہے ہیں جو کہ معیشت اور توانائی میں دو طرفہ تعاون کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا اسلامو فوبیا کے خلاف حالیہ بیان پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی توثیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر یکساں نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔