شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت

شہباز شریف کو دوبارہ کورونا ہوگیا

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے۔

مسلم لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، 2دہشت گرد ہلاک

انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں امن کیلئے وفاق و صوبائی حکومت ایک پیج پر آگئی

خیال رہے کہ سال 2020 میں بھی قائدِ حزبِ اختلاف کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔