لاہور گھر سے چار نعشیں برآمد

لاہور: ماں اور 3 بچوں کا لرزہ خیز قتل

لاہور میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں گھر سے چار لا شیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں ایک گھر سے ڈاکٹر ناہید اور 3 بچوں کی نعشیں برآمد ہوئیں، ماں اور تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، سب کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کے جنون نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

رپورٹ کے مطابق مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مقتولین میں 45 سالہ خاتون ڈاکٹر، 22 سالہ بیٹا 17 اور 15 سال کی بیٹیاں شامل ہیں۔ مقتولہ ڈاکٹر ناہید نے اپنے گھر میں ہی کلینک بنا رکھا تھا ، اہل علاقہ کے مطابق وہ عرصہ 25 سال سے وہاں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا بڑا بیٹا دوسرے گھر میں سویا ہوا تھا جس کے باعث وہ محفوظ رہا ۔ تمام افراد کو 30 بور کی پستول سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔ پولیس اور فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید دیکھیں :   عمران خان نے سابق آرمی چیف کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی قرار دے دی