حرا مانی کورونا میں مبتلا

حرا مانی بھی کورونا میں مبتلا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی بھی مہلک وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ایک فلمی تصویر تو بنتی ہی تھی۔‘

حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عتیقہ اوڈھو کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں

اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ ‘ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کورونا وائرس کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور ساتھی شوبز ستاروں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کورونا کی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔