شعبہ بازار پشاور

شعبہ بازار میں چھاپہ،ہنڈی کے 1 کروڑ روپے برآمد

ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی او رحوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈ ائون کے دروان شعبہ بازار میں آپریشن کیا آپریشن کے دوران غیر قانونی کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے ۔ گزشتہ روز ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر قانونی کرنسی اور حوالے ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شعبہ بازار پشاور سے ایک کروڑ 23لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور محمد افضل خان نیازی کی نگرانی میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران