نیب خیبر پختونخوا

نیب نے 1 ارب کی جائیدادیں قبضہ میں لیکر حکومت کے حوالے کیں

نیب خیبر پختونخوا نے 1ارب سے زائد مالیت کی جائیدادیں قبضے میں لیکر صوبائی حکومت، این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ کے حوالے کردی ہیں جن کی ریکوری 5کیسز میں کی گئیں۔

گزشتہ روز نیب خیبرپختونخوا کیجانب سے انسداد بدعنوانی آگاہی واک وتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر افسران اوراہلکاروں میں ایوارڈز کی تقسیم اور ضبط شدہ جائیدادیں متعلقہ محکموں کے حوالے کی گئیں۔ ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان نے گورنر خیبرپختونخوا کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیب خیبرپختونخوا کے پاس شکایات کو 100 فیصد نمٹانے کی شرح ہے اوراپنے قیام سے لیکر اب تک 1940 انکوائریاں مکمل کی ہیں،اس طرح احتساب عدالتوں میں 371 ریفرنس دائر کئے ہیں۔ نیب خیبرپختونخوا اب تک تقریبا 15 ارب روپے ریکور کر چکا ہے اور نیب میں سزا کی شرح 57 فیصد ہے جوکہ پاکستان کے تمام انسداد بدعنوانی اداروں میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا اور عام لوگوں میں بدعنوانی کے خلاف بیداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر حبیب الرحمن ایڈیشنل ڈائریکٹر، عمران علی منگریو ایڈیشنل ڈائریکٹر، اسرار الحق ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف، طارق بابر ڈپٹی ڈائریکٹر، مہوش گل اسسٹنٹ ڈائریکٹر، رفیع جان اسسٹنٹ ڈائریکٹر،عزیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بہترین کارکردگی پر اسناد دیئے گئے۔ آخر میں گورنرخیبرپختونخوانے 723 ملین روپے کی ضبط شدہ جائیدادیں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کے حوالے کیں۔ 180 ملین روپے کی ضبط شدہ جائیدادیں ڈی جی پاکستان پوسٹ اور 212 ملین روپے کی ضبط شدہ جائیدادیں ممبراین ایچ اے کے حوالے کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا