Shafqat Mehmood 750x369 1

ق لیگ کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا: شفقت محمود

کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے جو مطالبات ہیں ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک ہے، لیک آف کمیونیکیشن بہتر کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں سیاسی اور فنڈز سے متعلق مسائل ہوتے ہیں، ق لیگ نے کوئی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ دیگر مطالبات پر عمل درآمد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت چلانا مشکل ہوتا ہے، سوچ اور نظریات میں فرق ہوتا ہے، سوچ اور مفادات یکجا ہیں تو اتحادی حکومتیں اپنی مدت پوری کرتی ہیں، پرویزالٰہی نے وقت نکالا یہ کمیٹی کی ملاقات نہیں تھی ذاتی حیثیت میں ملا، کمیٹی کی سطح پر ملاقات بھی عنقریب ہوگی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم کا کمیٹی تبدیل کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کیا جاسکے، آج ملاقات میں کمیٹی کی میٹنگ کی تاریخ پر بات نہیں ہوئی، پرویزالٰہی کو یقین دہانی کرائی بات دوبارہ سرے سے شروع نہیں ہوگی، یقین دہانی کرائی جو فاصلہ طے کیا ہے اسی سے ہی آگے بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے اور بہتر انداز سے آگے بڑھیں گے۔