این سی او سی اجلاس

کورونا کیسز: این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد نئی پابندیاں فافذ کر دیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اوراحتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسی نیٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسی نیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ مارکیٹیں اور مختلف کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز: دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا پھیلاؤ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا اور 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں ان ڈور ڈائننگ پر 24 جنوری سے مکمل پابندی ہوگی۔ اجلاس میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کا فیصلہ ہواتاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

این سی او سی کے بیان کے مطابق انڈور جمز کو 50 فیصد فراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کی گئی ہے، 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں تمام قسم کی کنٹیکٹ اسپورٹس پر بھی پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، این سی او سی کی جانب سے کاروباری اوقات اور دفاتر کے اوقات کار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو دوبارہ کورونا ہوگیا

این سی او سی اعلامیے کے مطابق 10 فیصد اور اس سے زائد شرح والےعلاقوں میں ایس او پیز کا نفاذ ہو گا، ایس او پیز 20 سے 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فیصلہ اجلاس میں وفاقی اکائیوں کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے ملک بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔