بیسن کا پراٹھا

بیسن کا پراٹھا

اجزا

  1. بیسن :دوپیالی
  2. آٹا:سادہ ایک پیالی
  3. پیاز:ایک عدد درمیانی
  4. نمک:حسب ذائقہ
  5. اجوائن: چٹکی بھر
  6. سفید زیرہ:ایک چائے کا چمچ
  7. کٹی لال مرچ:ایک ثائے کاچمچ
  8. ثابت دھنیا: ایک کھانے کا چمچ
  9. کوکنگ آئل:حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

  • سب سے پہلے دھنیا،زیرہ اور اجوائن کو توے پر ہلکا سا بھون کر کوٹ لیں،پیاز کو باریک چوپ کر لیں۔
  • پھر بیسن اور آٹا ملا کر اس میں نمک،پیاز،دھنیا،زیرہ،اجوائن اور دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اچھی طرح ملا لیں تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈال کر گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  • اس کے بعد چھوٹے چھوٹے پراٹھے بیل کر توے پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سینک لیں۔5گرم گرم پراٹھے مرچوں کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

مرچوں کی چٹنی بنانے کے لئے

  • دس سے بارہ لہسن کے جوئے اور اتنی ہی ثابت لال مرچوں کو ایک کھانے کے چمچ سفید زیرے کے ساتھ توے پر بھون لیں۔ان کو پیس کر نمک اور آدھی پیالی کوکنگ آئل ملا کر رکھ لیں۔