امارت اسلامیہ افغانستان تازہ خبریں

امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں اسلامی ممالک کو پہل کرنی چاہیے

امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے عالمی اداروں سے ملک میں سرمایہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امارات اسلامیہ کرپشن کے خاتمے اور سیکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک میں سیکیورٹی قائم کردی گئی ہے، اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے،

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر اعظم مل محمد حسن اخوند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو امارات اسلامیہ کو تسلیم کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔ محمد حسن اخوند نے کہا کہ امارات اسلامیہ کرپشن کے خاتمے اور سیکیورٹی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک میں سیکیورٹی قائم کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم امارات اسلامیہ نے عالمی اداروں سے ملک میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں بنیادی امداد فراہم کرے، عارضی امداد افغانستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی