ساتویں مردم شماری

ساتویں مردم شماری کیلئے حکومت سے 5 ارب روپوں کا مطالبہ

وزارت منصوبہ بندی نے ساتویں مردم شماری کیلئے حکومت سے 5 ارب روپے مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ادارہ شماریات نے تیاری کا آغاز کردیا ہے، وزارت منصوبہ بندی نے مردم شماری مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے،کمیٹی میں نامور ڈیمو گرافرز اور ماہرین کو بھی شامل کیا گیا ہے، کمیٹی عالمی مردم شماری کے مروجہ پریکٹسز پر غور کریگی، کمیٹی نے ریئل ٹائم ڈیجیٹل مردم شماری کی سفارش کی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری آئندہ عام انتخابات سے قبل منعقد کرانے کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ مانگی گئی ہے ،تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی ،

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول