اسرائیل کی عرب امارات کو مدد

اسرائیل کی حوثی باغیوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کو مدد کی پیشکش

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے یمن کے ایران سے منسلک حوثی گروپ کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کو مزید ڈرون حملوں کے خلاف سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ابو ظہبی میں کیے گئے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد ڈرون حملہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو بھیجے گئے تعزیتی خط کی ایک کاپی منسلک کی۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی: ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، 1 پاکستانی سمیت دو بھارتی جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: سعودی فوٹوگرافر کا کمال، تصویر میں مکہ و جدہ کو ملا دیا

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے خط میں لکھا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کو سیکیورٹی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں انتہا پسند قوتوں کے خلاف جاری جنگ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے شراکت داری جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پیر کے روز حوثی گروپ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے تھے۔