بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم

بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم کپتان جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں دو کرکٹ سٹیڈیم رواں سال تیار ہونے کا امکان معدوم

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے علاوہ بولنگ سنسنیشن شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم، تبریز شمسی اور ڈیوڈ ملر، آسٹریلیا کے مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیضر رحمان بھی شامل ہیں۔