پاکستان کی برآمدات

برآمدات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو برآمدات اور زرعی صنعت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز اسلام آباد میں نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2021 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ سمیت کاروبار کے قیام میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

یہ بھی پڑھیں: ہری پور: نوجوانان اس ملک کے سب سے بڑے وسائل ہیں: وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 15.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول: فواد چوہدری

ملک کی ترقی میں ایس ایم ایز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عمران خان نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ نئے کاروباروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی اقدام میں سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجود ہماری حکومت نے ریکارڈ ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور برآمدی محصول وصول کیا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی لہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نئی لہر میں کاروبار بند نہیں کریں گے بلکہ ایس او پیز پر عمل کریں گے۔