اسلام آباد یونائیٹڈ نے کٹ لانچ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 7 کے لیے اپنی کٹ لانچ کر دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے بدھ کے روز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے اپنی کٹ لانچ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن ایک اور تین کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر بدھ کے روز اپنی کٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جو کہ مشہور فنکار عمران قریشی کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انضمام الحق پی ایس ایل 2022 کے لیے پشاور زلمی کے صدر مقرر

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ اور عاطف اسلم پی ایس ایل 7 کا ترانہ گائیں گے

فرنچائز نے کہا کہ پی ایس ایل 7 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کٹ عمران قریشی کے آرٹ ورک کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں سیزن 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی اور 10 سے 27 فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔