کوک اسٹوڈیو تو جھوم کی دھن

نرملا مگھانی کا زلفی پر کوک اسٹوڈیو کی ‘تو جھوم’ کی دھن چرانے کا الزام

سندھ کے علاقے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی فوک و کلاسیکل گلوکارہ نرملا مگھانی نے کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر زلفی پر ‘تو جھوم’ گانے کی دھن کو چرانے کا الزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی فنکارہ نصیبو لال نے ‘تو جھوم’ گانے کے ساتھ کیا، جس کی موسیقی کی کمپوزیشن زلفی نے کی ہے۔

عمر کوٹ کی گلوکارہ نرملا مگھانی نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک گانے کی دھن کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر زلفی کو بطور نمونہ جون 2021 میں بھیجی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گانے کی دھن کو زلفی نے چوری کر کے کوک سٹوڈیو کے گانے "تو جھوم” میں استعمال کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو: عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا’تو جھوم’ انٹرنیٹ پر وائرل

یہ بھی پڑھیں: عروج آفتاب ‘کوچیلا’ میں گانے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

نرملا مگھانی کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ‘تو جھوم’ گانا سنا تو انہیں بہت دکھ ہوا کیونکہ اس گانے کی دھن وہی تھی جو انہوں نے زلفی کو بھیجی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دھن سننے کے بعد انہوں نے زلفی کو بہت ساری کالز اور میسیجز کیے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

عمر کوٹ کی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اگلے دن زلفی نے ان سے رابطہ کر کے کہا کہ انہوں نے ان کی بھیجی ہوئی دھن ڈاؤن لوڈ ہی نہیں کی اور ‘تو جھوم’ کی دھن ان کی خود کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت اس بات کا فیصلہ کر لیگی کہ زلفی نے دھن ڈاؤن لوڈ کی ہے یا نہیں۔

نرملا مگھانی نے مزید کہا کہ مجھے کوئی پیسے نہیں صرف کریڈٹ دیا جائے۔