منی بجٹ کی منظوری

خشک دودھ،آٹا مزید مہنگا،متعدد اشیاء کی مقدار کم

منی بجٹ کی منظوری کی بعد خشک دودھ ، شیمپو، صابن اور دیگر ڈبہ پیک اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بچوں کیلئے کھانے کی اشیاء کا مقدار کم اور قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان شروع ہوگیا ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق خشک دودھ ، شیمپو ، صابن ، سوجی ، بالائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے خشک دودھ 880 روپے سے 1100 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی آ گئی ہے اور اس سونامی نے سفید پوش طبقے کو بری طور پر متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔ شیمپو 460 روپے سے 500 روپے، دوسری کمپنی کے شیمپو 450 روپے سے 500 روپے، اچار 280 روپے سے 340 روپے فی کلو، سوجی 70 روپے فی کلو سے 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اسلام آباد میں 15 اپریل کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

مختلف صابن کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں فی صابن پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ بچوں کیلئے 5 روپے میں ملنے والی اشیاء جس میں سلانٹی، بسکٹ، جیلی، چیپس وغیرہ کی قیمتیں 10 روپے کردی گئی ہیں جبکہ مقدار میں بھی کمی کردی گئی ہے جبکہ ٹوتھ پیسٹ کمپنیوں نے قیمتوں میں کمی کے بجائے مقدار کم کر دی ہے۔

اسی طرح پشاور کی مارکیٹوں میں آٹے کی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر آٹے کی قیمتوں میں نیا اضافہ ہونے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں 400 روپے فی بور ی تک اضافہ ہوگیا آٹے کی 80 کلو بوری 6 ہزار روپے سے 6 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں ایک سو روپے اضافہ ہوا ہے۔ مکس آٹا 1350روپے سے 150 روپے اضافہ کے ساتھ 1500 روپے تک پہنچ گیا ہے ۔فائن آٹا 1500 روپے سے ساڑھے پندرہ سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

علاوہ ازیں ایف بی آر کی جانب سے سونے پر17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا۔ سونے کی قیمتیں 1 لاکھ 35 ہزار فی تولہ تک پہنچ جائیگا۔ منی بجٹ میں سونا چاندی کے زیوارات پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا اور اب ایف بی آر کی جانب سے عملدر آمد کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے لئے باقاعدہ طور پر پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ لنک نہ ہونے والے جیولرز جن میں کینٹ اور سٹی جیولرز کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا جبکہ ایف بی آر کے خوف کے باعث جیولرز نے اپنی دکانوں سے کریڈٹ کارڈ کی مشینیں بھی اٹھا لی ہیں۔

سترہ فیصد ٹیکس عائد ہونے کے بعد سونا 1 لاکھ 24 ہزار تولے سے 1 لاکھ 35 ہزار فی تولے تک پہنچ گیا ہے منی بجٹ میں سونا اور چاندی کے زیوارات پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔