گل آباد خوڑ کی 25 کنال

گل آباد خوڑ کی 25 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار

ضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹائون تھری انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گل آباد کے علاقے میں خوڑ کی 25 کنال اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرتے ہوئے 02 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کے ہمراہ گل آباد خوڑ جمرود روڈ کا دورہ کرتے ہوئے واگزار کی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحریم شاہ اور ٹائون تھری انتظامیہ کے انفورسمنٹ آفیسر محمد اقبال کے ہمراہ جمرود روڈ پر گل آباد خوڑ میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب

یہ بھی پڑھیں: پشاور: فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، مضر صحت گڑ برآمد

یہ بھی پڑھیں: رکشے فان گیس سلنڈر پر منتقل،نئے بحران اور نرخ بڑھنے کا خدشہ

آپریشن کے دوران 25 کنال اراضی پر قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیا گیا، جبکہ موقع پر موجود دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی

ڈپٹی کمشنر پشاور نے قبضہ مافیا سے واگزر کی گئی گل آبادخوڑ کی اراضی کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا اور افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) عمر اویس کیانی نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر عابد شفیع اور ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ شاہ اخونزادہ کے ہمراہ ورسک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کے غیر قانونی ریمپس کو ہٹا دیے جبکہ دکانوں سے باہر فٹ پاتھ پر لگائے گئے درجنوں غیر قانونی بل بورڈز کو بھی ہٹا دیے گیے۔