مردان جعلی ادویات پکڑ ی گئیں

مردان: جعلی ادویات پکڑ ی گئیں، 15 دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں لاکھوں مالیت کی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ کر 15 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ ایم سی پلازہ میں چھاپہ مارا گیا جہاں 35 لاکھ سے زائد مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے

یہ بھی پڑھیں: مردان: قتل کیس میں مقتول کی منگیتر اپنے آشنا سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیں: مردان میں سی این جی سٹیشنز 8 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پکڑی گئی ادویات میں بچوں کے انٹی بائیو ٹک دوائی کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے برانڈ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے سمپلز لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں اور شہریوں کی صحت سے کھیل کر دولت کمانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

ڈی سی حبیب اللہ عارف نے کہا کہ یہ مردان کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی کاروائی ہے جو صبح سے شام تک جاری رہی اور اس کے لئے انتظامیہ نے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرکے چھاپہ مارا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد اور اے اسی ڈاکٹر ثمن عباسی اور ڈرگ انسپکٹر صفی اللہ موجود تھے۔