خیبر پختونخوا میں موسم

موسم: خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز سے مذید بارشوں اور برفباری کا امکان

صوبائی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز سے مذید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر مذید برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں موسم کی صورت ہال: بارش اور برفباری کا امکان،الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں: سردی کے موسم میں مزیدار مچھلی بنائیں

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بارشوں و برفباری کے امکانات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ انہوں نے بارشوں و برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے سیاحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔