بی آر ٹی خاتون ملزمہ

پشاور بی آر ٹی ، خواتین سے پرس چوری کرنیوالی ملزمہ گرفتار

پشاور، بی آر ٹی سروس میں خواتین سے پرس چوری کرنے والی سرگرم خاتون ملزمہ کو پولیس نے گرفتارکر لیا ۔ خاتون ملزمہ کا تعلق پشاور کے علاقہ گلبہار جہانگیر آباد سے ہے ۔ملزمہ خواتین مسافروں سے پرس چوری کرنے میں ملوث ہے ۔ ملزمہ کو ایس ایچ او تھانہ غربی اور وومن پولیس نے حراست میں لیا۔ ملزمہ کا ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ ملزمہ سے مسروقہ پرس اور رقم بھی برآمدکی گئی ۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان