بابر اعظم ٹیم آف دی ایئر

بابر اعظم آئی سی سی وڈ ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کے روز مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں منتخب کیے گئے 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، جن کو سال 2021 کے دوران شاندار بلے بازی، باؤلنگ اور آل راؤنڈر کارناموں کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش

بابر اعظم کے علاوہ آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان بھی 2021 میں کی گئی اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے شامل ہیں، جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم سے کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ اور سمی سنگھ، جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان اور ریسی ون ڈر ڈوسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مشفیق الرحیم اور مستفیذ الرحمان، جبکہ سری لنکا کے ونیندو ہرسنگا اور دوشمانتا چمیرا شامل ہیں۔