ڈاکٹروں کا دل کا کامیاب آپریشن

خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کا کارنامہ ، سینہ چاک کئے بغیر دل کا کامیاب آپریشن

خیبرپختونخوا کے امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے اس حوالے سے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا، 60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کئے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا، ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ مریض کا آپریشن تاوی (TAVI) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا، آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا، آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے، تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے، مریض کے بیٹے نے بتایا کہ والد کے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز کا شکرگزار ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا