1580791488 scaled

کشمیر کاتنازعہ حل ہونے تک پارلیمانی سفارتکاری کوبروئے کارلایاجائے گا:اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصرنے کہاہے کہ کشمیر کاتنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے تک اس مسئلے کواجاگرکرنے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کوبروئے کارلایاجائے گا۔

انہوں نے یہ بات اسلا م آباد میں آزادجموں وکشمیرکے صدرمسعودخان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیری عوام پربھارتی حکومت کے مظالم نے دنیا اور علاقے کے امن کوخطرے میں ڈال دیاہے۔سپیکرنے کہاکہ آرٹیکل تین سوستراورپینتیس اے کی منسوخی نے کشمیری عوام کواُن کی شاخت اور ان آزادیوں سے محروم کردیاہے جو عالمی قوانین کے تحت انہیں حاصل تھیں ،قوانین کی منسوخی اُن کی شناخت مسخ کرنے کی گھنائونی کوشش تھی۔آزادجموں وکشمیرکے صدرنے کہاکہ مسئلہ کشمیرحکومت پاکستان کی مسلسل حمایت کی وجہ سے عالمی سطح پر اجا گر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں سے سیاسی گفتگو پر فوری پابندی کی درخواست مسترد