646969ba f8c3 4b1a a1fc 406d5aa51f98

وزیراعظم کی اجازت کے بعد ریلوے نے پہلے مرحلے میں اپ اینڈ ڈاون کی20 مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد : ریلوے نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد پہلے مرحلے میں اپ اینڈ ڈاون کی20 مسافر ٹرینیں چلانے کا شیڈول ترتیب دیدیا.
پہلے مرحلے میںجن سیکشنوں پرزیادہ رش ہے ان سیکشنوں پر یہ ٹرینیں چلائی جائیگی ان ٹرینوں میں اپ اینڈ ڈاون لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے والی قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں.

ریلوے حکام نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد پہلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 15اپریل سے اپ اینڈ ڈاون کی20 مسافر ٹرینیں چلانے کا شیڈول ترتیب دیدیا ،ریلوے حکام نے وزارت ریلوے کو وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینیں چلانے کی منظوری کے حوالے سے شیڈول بھجوادیا ہے۔پہلے مرحلے میںجن سیکشنوں پرزیادہ رش ہے ان سیکشنوں پر یہ ٹرینیں چلائی جائیگی ان ٹرینوں میں اپ اینڈ ڈاون لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے والی قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں، راولپنڈی سے براستہ لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس، راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین،پشاور اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ایکسپریس ٹرین، پشاور اورکوئٹہ کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین،کراچی اور جیک آباد کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس ٹرین،لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے براستہ قصور فرید ایکسپریس ٹرین، راولپنڈی اور ملتان کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس ٹرین اور پشاور اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی عوام ایکسپریس ٹرین شامل ہے۔ان تمام ٹرینوں میں اے سی بزنس،اے سی سٹینڈر اور اکانومی کلاس کی سہولت میسر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی