اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی نجی TV کے لائیو ٹیلی فون ٹرانسمیشن میں خصوصی شرکت، وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے لاک ڈاون کی وجہ سے اثرات دنیا میں آرہے ہیں،وسائل میں رہتے ہوئے ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، لوگ لاک ڈاون سے ہونے والے نقصانات سے ابھی آگاہ نہیں، امریکہ نے اپنے لوگوں کو 2200ارب ڈالر کا پیکج دیا، جاپان نے ایک ہزار ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا جبکے پاکستان نے پورا زور لگا کر 8ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا.
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دینے والے ہیں، کوئی نہیں بتا سکتا کے وائرس سے آگے کیا ہوگا، دو ہفتے میں 144ارب روپے تقسیم کریں گے، ہمارے پاس جو وسائل ہیں وہ استعمال کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں کورونا کیسیز بڑھیں گے، فنڈز میں جتنا پیسہ آئے گا سب مستحقین میں تقسیم ہوگا، فنڈز میں جتنا پیسہ آٸے گا سب مستحقین میں تقسیم ہوگا.
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے آگے ضرورت مند لوگوں کی لسٹ بڑھتی جاۓ گی، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، امداد کی تقسیم میں کوئی سیاسی وابستگی نہیں چل رہی، پاکستان میں پہلی بار اس سطح پر لوگوں کو امداد فراہم کی جا رہی ہے، پوری قوم مل کر کورونا کو شکست دے سکتی ہے، پوری قوم کورونا کا مقابلہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ہے،میڈیکل آلات کے لیے ذیادہ زور درآمدات پر رکھا گیا ہے.
وزیراعظم عمران خان کی عوام سے بھی اپیل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں نے احتیاط کی تو ہم جنگ جیت جائیں گے، جتنی احتیاط کی جائے گی کورونا وائرس کم پھیلےگا.