kubra khan

حسن جہاں کے کردار کو نبھایا نہیں ‘جیا ہے’، کبریٰ خان

پاکستان کی نامور اداکار کبریٰ خان اس وقت ‘الف’ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ احسن خان نے اہم کردار نبھایا۔

اس ڈرامے میں کبریٰ خان نے ‘حسن جہاں’ نامی کردار نبھایا ہے جو ایک خطاط کے عشق میں مبتلا ہوکر شوبز سے کنارہ کشی کرلیتی ہے۔

بریٰ خان کو اپنے کردار کی وجہ سے مداحوں اور تجزیہ کاروں دونوں کا ہی مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ‘حسن جہاں’ کے کردار کو اپنی زندگی کا سب سے خاص کردار قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

کبریٰ خان نے اس پوسٹ میں اپنے کردار کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ‘حسن جہاں، میں نے حسن جہاں کا کردار نبھایا نہیں بلکہ اس کردار کو جیا ہے، ہر اداکار اپنی زندگی میں ایک ایسا کردار ضرور ادا کرتا ہے یا کسی ایسے اسکرپٹ کا ضرور انتخاب کرتا ہے جو اس کی زندگی تبدیل کردے’۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘حسن جہاں میرے لیے وہی ایک لمحہ ثابت ہوا، اس کردار نے مجھے ہمت دی، ایمان، صبر اور بےلوث ہونا سکھایا، یہ کردار ہمیشہ میرا ایک اہم حصہ رہے گا’۔

کبریٰ خان کے مطابق ‘یہ ایک تقریر لگے گی، لیکن جو پیار مجھے ملا اور جو سبق میں نے سیکھا وہ کسی بھی ایوارڈ سے بہت بڑھ کر ہے’۔