2030279 ehsasprograme 1586409845 350 640x480 1

احساس پروگرام کے تحت ہر روز امدادی رقم کی تقسیم کا سلسلہ صبح 8 بجے شروع ہو جاتا ہے

ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق افراد میں فوری طور پر 12000 روپے فی کس امدادی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر تمام سرگرمیوں کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔انہوں نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانا اور انھیں فوری حل کیا۔پروگرام کے تحت ہر روز امدادی رقم تقسیم کی جاتی ہے اور یہ سلسلہ صبح 8 بجے شروع ہو جاتا ہے۔اس موقع پر وہاں ادائیگی مراکز میں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ بنے اور شفاف انداز میں ہر کسی کو رقم تقسیم کی جاسکے۔کرونا وباء کے حوالے سے بھی تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔مراکز پہ ماسکس اور سینیٹائزر مہیا کیا گیا ہے جبکہ لوگو ں کے درمیان فاصلے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔رقم حاصل کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انھیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت نے انھیں یاد رکھا۔اور باعزت طریقے سے امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں فی کس 12000 روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ پروگرام کے لئے 144 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ایک دو ہفتے میں یہ تمام رقم مستحق افراد میں تقسیم کردی جائے گی۔ مستحق افراد 8171 پر ایس ایم ایس کرکے پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں.

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق