وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، روک تھام کے لیے اقدامات، صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کی روانی کے حوالے حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے اعلی سطحی اجلاس ہوا. اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، اسد عمر، اعجاز احمد شاہ، عمر ایوب، حماد اظہر، سید فخر امام، مشیرعبدالرزاق داؤد، معاونین خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ظفراللہ مرزا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر، تانیہ ادرس، فوکل پرسن برائے کوویڈ ڈاکٹر فیصل، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سینئرافسران شریک ہوے. وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوے.