ihc issues contempt notice to firdous ashiq awan 1572437941 6288

کورونا نے ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے-فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کرونا کے چیلنج نے بالخصوص ترقی پذیر ملکوں کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے قرضوں میں ریلیف کی اپیل ترقی پذیر ممالک کے غریب عوام کی آواز ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں کرونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اس بحران سے نمبرد آزما ہونے کیلئے ایک مثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو انسانی حقوق کے آفاقی منشور پر کاربند رہتے ہوئے تیسری دنیا کے عوام کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے وسائل کی فراہمی اور ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کرداراداکرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف