pic 1573548683

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری

پشاور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے پولیس اہلکاروںکو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے .ڈی پی او خیبر نے 3سو سے زاید پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے .اپ وضاحت دے دیں کہ ملازمت کو کیوں نہ نکالا جائے ،شوکاز نوٹس کا متن۔ کاروائی پولیس ایکٹ1975کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ، پولیس اہلکاروں کو 7دن کے اندر وضاحت دینے کی ہدایت دی گئی . بیشتر پولیس اہلکارون کی بیویاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی تھی . بے نظیر انکم سپورٹ انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کی لسٹ ائی جی خیبر پختونخوا کو ارسال کی . ضلع خیبر کے3سو 2پولیس اہلکار بی ائی ایس پی پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں .

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا