Ajmal Wazir 750x369 5

کورونا وبائی صورتحال میں کسی کی قربانیاں فراموش نہیں کیے جائینگے-اجمل وزیر

پشاور:مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کی اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اب تک کل کیسز کی تعداد744 ہے، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 145 اور 34 افراد جانبحق ہوئے ہیں.صوبے میں کورونا کے نئے 47 کیسز رپورٹ ہوئے. مجموعی طور پر 4ہزار تین سو پانچ افراد کے ٹیسٹ کیے ہیں.میڈیا پر 1100 زائرین کی غائب ہونے کی خبر بلکل غلط ہے. انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام قرنطین مراکز میں زیر علاج صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں.میڈیا بغیر تصدیق کے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں.احساس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے عوام میں امدادی رقوم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، مشیر اطلاعات اجمل وزیرکا کہنا تھا کہ صوبے میں مستحقین تک امدادی رقوم پہنچائینگے،کسی نے بھی امدادی رقوم میں مسائل بنائے تو کاروائی ہوگی، کورونا وبائی صورتحال میں کسی کی قربانیاں فراموش نہیں کیے جائینگے.انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے 3 ہزار 24 خاصہ دار کو پولیس میں ضم کردیا گیا. انضام سے رہ جانے والے خاصہ داروں کے لئے صوبائی حکومت آرڈننس لایا جارہا ہے. مشر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پولیس شہدا کے 196 بچوں کو پولیس میں اے ایس آئی بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی. قبائیلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل جاری رہے گی.وزیر اعلی سندھ وبائی صورتحال میں سیاسی باتیں نہ کریں.وزیر اعظم ہر اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کے تجاویز کو سنتے ہیں.صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار پانچ ہزار تک بڑھائینگے. سب نے اکھٹے ہوکر کورونا وبا کو شکست دینا ہوگا.

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش