download 47

پوری دنیا کی معیشت بیٹھ گئی ہے، سپیکر اسد قیصر

سپیکر اسد قیصر: ہم نے کرونا کے حوالے پارلیمانی کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ ہم نے خصوصی کمیٹی برائے کرونا متاثرین بنائی ہے۔ مذہبی طبقہ خصوصا زائرین اور تبلیغی جماعت خصوصا متاثر ہوئے ہیں۔

شہریار آفریدی کی سربراہی میں سب کمیٹی بنائی تھی۔ تمام صوبوں کے نامزد کردہ لوگ اس خصوصی کمیٹی میں شریک ہوچکے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید

رائے ونڈ کی تبلیغی شوری ہمارے رابطے میں ہیں۔ زائرین کے حوالے سے شہنشاہ شاہ نقوی سے رابطے میں ہیں۔ یہ مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات اور حل کا طریقہ کار طے کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ سرکاری سطح پر دیگر ممالک سے رابطوں میں ہیں۔ بیرون ملک آنے والوں کے لئے پروٹوکول پر عمل بھی ہوگا اور جو وطن آنا چاہتا ہے اسے لایا جائے گا۔بیرون ملک پاکستانیوں کو پیغام ہے کہ جوجو آنا چاہے گا لائیں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں سے تھوڑا سا صبر کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی