FTC PAK BUDGET IMRAN Read Only  16b471901bd large

کرونا وائرس کے باعث وزیراعظم کے دو متوقع بین الاقوامی دورے منسوح

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دو مزید متوقع بین الاقوامی دورے منسوخ ہونے کا امکان۔ وزیراعظم نے متوقع طور پر 2 سے 4 اپریل تک نیپال میں بین الاقوامی لیڈران کی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ وزیراعظم کا اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ متوقع تھا۔

وزیراعظم کو بنگلہ دیش میں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت تھی۔ ڈی ایٹ کانفرنس کرونا وائرس کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان سعودی عرب سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کا منسوخ ہونے کا امکان۔ وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

روس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو عالمی جنگ عظیم دویم کے وکٹری ڈے کے حوالے سے مدعو کیا گیا ہے۔ وکٹری ڈے کا انعقاد مئی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ وکٹری ڈے کا انعقاد روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث اس کانفرنس کا بھی ملتوی ہونے کا امکان۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ