وزارت خزانہ کو دو الگ وزارتوں میں تقسیم کردیا گیا۔ وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو الگ وزارت کا درجہ دیدیا۔
وزیراعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو وزارت خزانہ سے الگ کرنے کی منظوری دیدی۔ اقتصادی امور کے الگ وزارت کے طور پر اطلاق فوری ہوگا۔ اقتصادی امور ڈویژن اب ایک الگ وزارت ہوگی۔ وزارت خزانہ کو خزانہ اور ریونیو ڈویژن تک محدود کردیا گیا۔
وزیر اعظم نے مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان دیا تھا۔ خسرو بختیار اب وفاقی وزیر وزارت اقتصادی امور ہوں گے۔