EVe aQyWAAAZt2r

خیبرپختونخوا میں ای۔رضاکار پروگرام کا اجراء

پشاور: کورونا صورتحال،محکمہ ریلیف کے تحت وزیر اعلی ای۔رضاکار پروگرام کا اجراء، اس موقع وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت لوگوں کو ہر قسم کی عوامی خدمت اور رہنمائی ان کے گھروں پر فراہم کیے جائیں گے، کسی بھی خدمات یا رہنمائی کے لئے فری ہیلپ لائن نمبر 1700 پہ رابطہ کیا جا سکتا ہے، پروگرام کے تحت ریسکیو خدمات، میونسپل خدمات، طبی مشورے، احتیاطی تدابیر سے متعلق رہنمائی اور دیگر خدمات گھر بیٹھے حاصل کئے جاسکتے ہیں، ای۔رضاکار میں ڈاکٹرز، ماہر نفسیات، فارماسسٹس اور دیگر رضاکاروں کے علاوہ ریسکیو، میونسپل اور شہری دفاع کی ٹیمیں شامل ہیں، موجودہ صورتحال میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں وزیر اعلی محمود خان.

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی