21121

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کریا .رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی: پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4242 تک پہنچ گئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2826 تک پہنچ گئی،سندھ میں 1452 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 800 اور اسلام آباد میں 131 ہوگئی،بلوچستان میں 231 ،گلگت بلتستان میں 233 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 43 ہوگئی .مجموعی طور پر 53 فیصد کیسز مقامی طور پر پھیلے جبکہ 47 فیصد بیرون ملک سے ائے، ترجمان کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 96 تک پہنچ گئی.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 نئی اموات سامنے آئیں.سندھ میں 31، پنجاب میں 24، کے پی کے میں 35 مریض زندگی کی بازی ہار گئے. گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 2 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے . وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض دم توڑ گیا: کمانڈ سینٹرکے رپورٹ کے مطابق اب تک 69 ہزار 328 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3157 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.ملک کے 588 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز کی سہولت قائم ہے.مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد 1368 ہے.ملک میں کورونا وائرس کے 46 مریض تشویشناک حالت میں ہیں.ملک بھر میں 352 قرنطینہ سینٹرز کی سہولت دستیاب ہے.17454 افراد افراد کو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم