download 48

وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا معاملہ

اسلام آباد : پمز ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کا دوسرا مریض بھی چل بسا.فوکل پرسن کورونا وائرس پمز ڈاکٹر نسیم کی جانب سے تصدیق کر دی گئی .پمز میں کورونا وائرس کا 72 سالہ مریض جاں بحق ہوگیا،جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق اٹک سے تھا. پمز حکام کے مطابق مریض آٹھ روز قبل پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا.مریض دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھا.ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مریض کا تعلق اسلام آباد کے ساتھ نہیں تھا.لواحقین میت لیکر آبائی علاقے اٹک روانہ ہوگئے .اسلام آباد میں اب تک کورونا کے باعث دو ہلاکیتں رپورٹ پمز ہسپتال میں کچھ روز قبل 39 خاتون بھی کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئی تھی.

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی