NCAC

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ہنگامی اجلاس جاری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس جائزہ اجلاس،اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر, وزیر اعلی سندھ, بلوچستان, گلگت بلتستان کی ویڈیو لنک پر خصوصی شرکت،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ویڈیو لنک پر شرکت.

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت ایک نکاتی ایجنڈے میں 14 اپریل کے بعد کی صورتحال پر غور،لاک ڈاؤن میں توسیع اور مجوزہ مدت کی سفارشات نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں پیش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کی جانب سے حکمت عملی اور کارکردگی پر بریفنگ

مختلف صنعتوں کے حوالے سے لاک ڈاؤن میں کمی زیر غور،صنعتوں میں قواعد و ضوابط پر عمل در آمد یقینی بنانا مالکان کی زمہ داری ہوگی بریفنگ،اس حوالے سے فیصلہ این سی سی اجلاس میں حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزیر داخلہ رمضان کے حوالے سے علماء سے مشاورت کے بعد ایس او پیز ترتیب دیں گے، ماہ مبارک میں جمعہ, رمضان بازار, سہری و افطاری اود فوڈ تقسیم کے حوالے سے ایس او پیز بنائے جائیں گے.

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان انجینرنگ کونسل کی جانب سے مُلک میں 5 قسم کے وینٹی لیٹرز بنائے جارہے ہیں،
اب تک 8 ڈیزائن منظوری کے لیے بھیجے گئے کلینیکل ٹرائل جاری ہے،

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی, ڈریپ اور نسٹ کی جانب سے 36 گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کٹس بنانے کے حوالے سے فیصلہ سازی کی جائے گی

ریلوے میں 7 ٹرینوں کو ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں بدل دیا گیا ہے،مختلف ریلوے سٹیشنز پر 48 ہسپتال اور 36 ڈسپنسریاں موجود ہیں اجلاس کو بریفنگ

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ 3 ہفتوں میں بیرون مُلک سے 1950 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا،8 ہزار کے قریب مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے کیے 3 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا،ائیر ٹریولنگ کے حوالے سے تمام ایس او پیز کا 16 اپریل کو جائزہ لیا جائے گا،7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس 8000 مسافروں کو ہر ہفتے واپس لانے کے لیے آپریشنل ہونگے.

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مزید 2 ہفتوں کے لیےبارڈز کی بندش کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیے جاچکے ہیں،
اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے روزانہ کی بنیاد پر بدلتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا.