NCAC

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر جائزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کا ملک میں کورونا وائرس کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران کم خطرے والی اقتصادی سرگرمیوں میں نرمی برتنے کا فیصلہ ،اقتصادی سرگرمیوں میں نرمی کا فیصلہ مالی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا،ضروری اشیا پیدا کرنے والی صنعتوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ،بنیادی ضرورت کی اشیا کی خرید و فروخت اور مختلف سروسز کو جاری رکھنے کا فیصلہ،فوڈ سپلائی چین، ادویات، زراعت،پٹرولیم،میڈیا،بینک پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،فلاحی خدمات سرانجام دینے والے ادارے بھی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے،ہر قسم کی مال بردار گاڑیوں کو ملک میں نقل و حرکت کی اجازت ہو گی،اسکول،شادی ہال،ریسٹورنٹس اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی،صوبوں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی،احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کم خطرے والی اقتصادی سرگرمیاں جاری رہیں گی،ملک بھر میں لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی سروسز کو کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی، الیکٹریشن، پلمبر، کارپینٹر،درزی،حجام اور ریڑھی بانوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی