23

خیبر پختونخواہ حکومت نے نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق کل دو اہم اجلاس طلب کر لیے

پشاور : وفاق کی سطح پر نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی وزیر اعظم عمران خان کے قیادت میں کرونا وائرس کی سدباب کے لیے کئے گئے اہم فیصلے، خیبر پختونخواہ حکومت نے ان فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق کل دو اہم اجلاس طلب کر لیے ہیں مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اجمل وزیر کا ویڈیو پیغام.

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی ٹاسک فورس اور کابینہ اجلاس کل طلب کر لئے گئے ہیں،صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس پہلے جبکہ کابینہ کا اجلاس بعد میں منعقد ہوگا،دونوں اجلاسوں میں نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے گا،صوبائی حکومت بیک وقت دو محاذ پر لڑ رہی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل
مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو مزدور اور کاروباری طبقے کی مشکلات کا احساس ہے، یقینا یہ ایک مشکل صورت حال ہے،وزیراعظم اور وزیراعلی کی قیادت میں کرونا وائرس کو شکست دینگے،وزیراعلی محمود خان کرونا وائرس سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی ہمہ وقت کررہے ہیں اجمل وزیر کا ویڈیو پیغام.