urwa hocane

عروہ حسین کی ٹائیگر فورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

ویب ڈسک : عروہ حسین نے ٹائیگر فورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عروہ حسین نےسماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا عوام سے کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، ایسے میں مستحق افراد کو گھروں تک راشن پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر ریلیف فورس کا اعلان کیا ہے۔

اس لیے سب ملک کو درپیش مشکل صورت حال میں پاکستان کے لئے قدم اٹھائیں اور ٹائیگر ریلیف فورس کا حصہ بنیں تاکہ کوروناکو وائرس کو شکست دینے میں حکومتی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔