1 99

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 ہو گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی .ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 تک پہنچ گئی .ملک میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4736 ہے.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 520 نئے کیسز رپورٹ ہوئے .پنجاب میں سب سے زیادہ 3217 کیسز اور سندھ میں 1668 کیسز رپورٹ ہوئے .کے پی 912، بلوچستان سے 280 جبکہ اسلام آباد سے 145 کیسز رپورٹ ہوئے .گلگت بلتستان میں 237 اور آزاد کشمیر 46 کیسز رپورٹ ہوئے .مجموعی طور پر 42 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 58 فیصد مقامی طور پر پھیلے اب تک 1645 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 124 جاں بحق ہوگئے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 نئی اموات رپورٹ کی گئیں.سندھ 41، پنجاب 34، کے پی 42، جی بی 3، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا.ملک بھر میں اب تک 78 ہزار 979 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے .گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5540 نئے ٹیسٹ کئے گئے .ملک کے 588 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے .ان ہسپتالوں میں 16 ہزار 775 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے,

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ