oppo ace 2 charging 1200x665 1

اوپو نے دنیا کا تیز ترین چارجنگ سپورٹ کرنے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

ویب ڈسک : تفصیلات کے مطابق اوپو نے دنیا کا تیز ترین چارجنگ سپورٹ کرنے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

اوپو نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایس 2 متعارف کرادیا ہے جو کہ اکتوبر 2019 میں پیش کیے جانے والے رینو ایس کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔

اوپو رینو ایس میں دنیا کی تیز ترین چارجنگ سپورٹ دی گئی تھی جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صفر سے سو فیصد تک 30 منٹ سے بھی کم وقت میں چارج کرسکتی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق اوپو نے ایس 2 میں دنیا کی تیز ترین وائرلیس چارجنگ سپورٹ فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایس 2 میں 40 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود ہے جو کہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک 56 منٹ میں چارج کرسکتی ہے۔اس فون میں 6.55 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل
اوپو "ایس 2” دنیا کا تیز ترین چارجنگ سپورٹ رکھنے والا اسمارٹ فون ...

اس فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اور باقی دونوں کیمرے 2، دو میگا پکسل کے ہیں۔فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔یہ فون 20 اپریل سے چین میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 4 ہزار چینی یوآن (94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔