پشاور :پارلیمانی لیڈر اے این پی نے ایک بیان میں کہا ہے کے حکومت صوبے کے وسائل کو بغیر سیاسی وابستگی کے بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنائیں، اپوزیشن کے علاقوں کو پچھلے 7 سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے،اپوزیشن اپنے علاقوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی.
سردار بابک کا مزید کہنا تھا کہ اپنے عوام کی حقیقی نمائندگی یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک لڑیں گے،صوبے کے وسائل پر صوبے کے تمام عوام کا برابرکا حق ہے،قومی وسائل کو سیاسی اور ذاتی بنیادوں پر تقسیم کو فوری طور پر روکنا ہوگا، اپوزیشن کے حلقوں کے عوام بھی ٹیکس دے رہے ہیں اسی ملک کے باشندے ہیں،عوام اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں.